انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز میں کتنے قدم چلنے سے نماز ٹوٹ جائے گی؟ امام صحنِ مسجد میں مع مقتدیوں کے نماز ادا کررہا ہے، اسی حالت میں بارش ہونے لگی تو ایسی صورت میں اگر مسجد کے صحن سے دالان تین قدم کے فاصلہ پر ہے اور اس طرح چل کر وہاں پہنچیں کہ درمیان میں وقفہ نہ کریں بلکہ مسلسل چلیں تو نماز فاسد ہوجائےگی، اگر ایک قدم چل کر ایک رکن کی مقدار ٹہر جائیں پھر چلیں پھر ٹہر جائیں، پھر چل کر پہنچ جائیں تو نماز فاسد نہ ہوگی، اگر فاصلہ اس سے کم ہے تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۰۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۴۱۴، زکریا بکڈپو، دیوبند)