انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت خبابؓ نام ونسب خباب نام،ابویحییٰ کنیت ،خباب بنو نوفل بن عبدمناف کے حلیف اورمشہور صحابی حضرت عتبہ بن غزوان کے غلام تھے۔ اسلام وہجرت ان کے اسلام کا زمانہ متعین نہیں،لیکن قیاس ہے کہ اپنے آقا حضرت عتبہ کے ساتھ مشرف باسلام ہوئےہوں گے،حضرت عتبہؓ قدیم الاسلام تھے، ان ہی کے ساتھ انہوں نے ہجرت کی،آنحضرتﷺ نے ان میں اور تمیم کے غلام خراش ابن صمہ میں مواخاۃ کرادی۔ (ابن سعدجزء۳،ق۱:۳۸۲و۳۸۳) غزوات مدینہ آنے کے بعد سب سے پہلے بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے،پھر احد اورخندق وغیرہ میں داد شجاعت دی۔ (ابن سعدجزء۳،ق۱:۳۸۲و۳۸۳) وفات حضرت عمرؓ کے عہدِ خلافت ۱۹ھ میں مدینہ میں وفات پائی،وفات کے وقت پچاس سال کی عمر تھی۔ (استیعاب:۱/۱۵۶)