انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
شب قدر میں جماعت کے ساتھ نفل پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ جماعت اصل میں فرض نماز کے لئے ہے نہ کہ نوافل کے لئے، ا س لئے سوائے نمازِ تراویح کے نفل میں جماعت مسنون نہیں، نیز لوگ شبِ برأت، شب قدر وغیرہ میں ایک مخصوص نماز جماعت سے پڑھا کرتے تھے، فقہاء نے اس کی جماعت میں شرکت کو منع کیا ہے، ا س لئے شب قدر وغیرہ میں جو بھی نفل پڑھیں تنہاء تنہاء پڑھا کریں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۸۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)