انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** رات کا وظیفہ چھوٹنےپر حضرت عمربن خطابؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا اگر کسی کا رات کا وظیفہ یا کچھ پڑھنا (نماز تہجد وغیرہ) رہ جائے تو وہ صبح اورظہر کے درمیان پڑھ لے،تو اس نے گو یا رات میں ہی پڑھ لیا ہے۔ (ابوداؤد:۱۸۶،بیہقی فی الشعب:۲/۱۲۴) رات میں نماز تہجد یا اور کوئی وظیفہ وورد نیند یا کسی وجہ سے نہ پڑھ سکا تو دن کے اول وقت میں اسے پڑھ لے تاکہ ناغہ کی بے برکتی سے محفوظ رہے۔