انوار اسلام |
س کتاب ک |
عذر کی حالت میں نماز معاف ہوتی ہے یا نہیں؟ جب عورت کوہروقت پیشاب ٹپکتا ہے توشرعاً یہ معذور ہے اس کونماز معاف نہیں؛ بلکہ ہرنماز کے وقت جدید وضو کرکے اور کپڑے بدل کرفرض، واجب، سنت، نفل نماز جتنی چاہے پڑھے، چاہے بحالتِ نماز پیشاب کا قطرہ ٹپک جائے اور کپڑے پربھی لگ جاوے معذور ہونے کی وجہ سے شرعاً معاف ہے؛ لہٰذا نماز نہ پڑھنے کا بہانا نہ کرے، نماز معاف نہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۶۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)