انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ (۱)محبوب بننا تو ہر ایک کے بس میں نہیں ہے ، لیکن عاشق بننا ممکن ہے ، اگر خدا نے تم کو محبوب نہیں بنایا ہے تو تم عاشق بن کر زندگی کا لطف حاصل کرو ۔ (۲)جو پرندہ زمین سے آسمان کی طرف اڑتا ہے وہ اگر آسمان تک نہ بھی پہونچے مگر جال سے تو چھٹکارا پاہی جاتا ہے ، اسی طرح جو شخص درویشی اختیار کرتا ہےتو وہ اگر درویشی کے کمال تک نہ بھی پہونچے تو کم از کم عوام اور بازاری لوگوں سے تو ضرور ممتاز ہو ہی جاتا ہے اور دنیا کی زحمتوں سے نجات پاہی جاتا ہے ۔ (۳)شریف آدمی وہ ہے کہ اگر کوئی اس کو تکلیف پہونچائے تو رنجیدہ نہ ہو ، اور جواں مرد وہ ہے جو ایسے شخص کو رنجیدہ کرنے سے احتراز کرے جو اس کا مستحق ہے ۔ (۴)میں تم سب کو پوشیدہ اور کھلے عام ہر حال میں اللہ سے تقویٰ کی وصیت کرتا ہوں ، نیز کم کھانے اور کم سونے اور کم بولنے کی تاکید کرتا ہوں ، نیز معاصی اور گناہوں سے اجتناب اور روزے پر مواظبت اور قیام شب پر مداومت اور ہمیشہ شہوات کے ترک اور ہر شخص کی جفا و زیادتی کے تحمل کی نصیحت کرتا ہوں ، نیز عوام اور بیوقوفوں کے ساتھ بیٹھنے سے اجتناب اور صالحین اور شریفوں کے ساتھ بیٹھنے کی وصیت کرتا ہوں ۔ یقیناً بہترین آدمی وہ ہے جو لوگوں کے لئے نفع بخش ہو اور عمدہ ترین کلام وہ ہے جو لفظ کے اعتبار سے تو کم ہو مگر معنیٰ کے اعتبار سے زیادہ ہو ، حمد کا مستحق تو بس اللہ تعالیٰ ہی ہے ۔