انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
فرض پر نفل کی بناء کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اگر کوئی شخص فرض پوری کرکے اخیر میں سلام نہ پھیرے بلکہ اسی حال میں سنت یا نفل کی نیت سے اور دو رکعت پڑھ کر اخیر میں سلام پھیرے تو ایسی صورت میں عمداً سلام میں تاخیر کرنے کی وجہ سے فرض واجب الاعادہ ہے، اگرمطلق سنت یا نفل کی نیت کیا تھا اخیر کی دو رکعت نفل ہوگئیں، مگر فرض پر نفل کی بناء کرنا مکروہ ہے، اور اگر سنتِ مؤکدہ کی نیت کی تھی تو وہ ادا نہیں ہوئیں۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۹۷، زکریا بکڈپو،دیوبند)