انوار اسلام |
س کتاب ک |
اگرپتہ نہ چلے کہ میت مسلمان ہے یاغیرمسلم توکیا کرے؟ اگرخاتون میت کے لباس وغیرہ کی وضع سے مسلمان یاغیرمسلم ہونے کا اندازہ ہوجائے تب تواسی کے مطابق عمل کیا جائے، یعنی اگرمسلمان کی علامت ہو توغسل دے کرنماز بھی پڑھی جائے؛ ورنہ بغیرنماز کے دفن کردیا جائے، دوسرے علاقہ سے بھی اندازہ کیا جائے گا؛ جہاں لاش دستیاب ہوئی؛ اگراس علاقہ میں مسلمان بستیاں ہوں، اسے مسلمان تصور کیا جائے گا؛ اگرغیرمسلم بستیاں ہوں توغیرمسلم تصور کیا جائے گا۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۵۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۳۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)