انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
منبر کا درمیان صف میں رکھنا درست ہے یانہیں سنت یہ ہے کہ بروز جمعہ منبر محراب کے پاس ہو اور خطیب اس پرکھڑا ہوکر خطبہ پڑھے اور مقتدیان اس کے سامنے ہوں: مِنْ قَوْلِ الْبَدَائِعِ وَمِنْ السُّنَّةِ أَنْ يَسْتَقْبِلَ النَّاسَ بِوَجْهِهِ وَيَسْتَدْبِرَ الْقِبْلَةَ۔ (ردالمحتار على الدر المختار: شرح تنويرالابصار:۶/۸۱، شاملہ، موقع الإسلام) پس بوجہ ضرورت لوگوں کوسنانے، اس سنت کوترک نہ کرنا چاہیے کہ سب کا سننا ضروری نہیں ہے اور نمازیوں کی کثرت کی صورت میں سب کو سنانا دشوار ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۰۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)