انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شکار کا شوق عرب جاہلیت کو شکار کا بہت شوق تھا اسی لئے عربی زبان میں شکار کے متعلق بہت زیادہ اصطلاحیں موجود ملتی ہیں جو شکار داہنی طرف سے آکر بائیں طرف چلا جاتا اس کو سانح اورجو بائیں طرف سے آکر بائیں طرف کو چلا جاتا اس کو بارح کہتے تھے، جو شکار سامنے سے آتا اس کا نام ناطح اورجو پیچھے سے آتا اس کا نام قعید تھا،شکاری کی کمین گاہ کا نام قرہ اور شیر کے شکار کی غرض سے جو گڑھا کھودا جاتا اس کا نام زیبہ،شکار کی طرف داو کرتے ہوئے پیٹ کے بل زمین سے چمٹے ہوئے جانے کو تلبد اورشکاری کے محروم واپس آجانے کو اخناق کہتے تھے،وہ جس چیز کو شکار کرلیتے اس کا گوشت بلا تکلف کھاتے،خواہ وہ حرام ہو یا حلال،اسلام نے حرام و حلال کی قیود اورشکار کے لئے پابندیاں قائم کیں۔