انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسافر بھول کر پوری نماز پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟ اگر بھول کر سفرِ شرعی کی حالت میں اتمام کیا اور قعدۂ اولیٰ بھی کیا تو فرض ادا ہوگیا لیکن تاخیر واجب کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب ہے، اگر سجدۂ سہو نہیں کیا تو نماز کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۰۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۷۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)