انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اگر کوئی قعدۂ اخیرہ بھول کر کھڑا ہوجائےتو کیا حکم ہے؟ اگر کوئی شخص مثلاً فجر یا ظہر میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھنے کے بجائے غلطی سے کھڑا ہوجائے اور کھڑے ہونے کے بعد اُسے یاد آجائے تو اگر اس رکعت کے پہلے سجدہ سے پہلے یاد آیا تو لوٹ آئے اور قعدہ کرکے اخیر میں سجدۂ سہو کرلے، اگر اس رکعت کا سجدہ کرچکا تھا تب یاد آیا تو اب اس کی نماز بحیثیتِ فرض باطل ہوگئی نفل بن گئی، مزید ایک رکعت ملاکر سلام پھیر لے اور دوبارہ فرض ادا کرے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۳۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۸۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔احسن الفتاویٰ:۴/۳۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)