انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صحیفہ حضرت ہمام بن منبہ (۱۱۰ھ) حدیث کی قدیم ترین کتاب جواس وقت ہماری رسائی میں ہے صحیفہ ہمام بن منبہ ہے، ہمام بن منبہؒ حافظ الامت سیدنا حضرت ابوہریرہؓ کے شاگرد تھے، صحیفہ ہمام بن منبہؒ (۱۱۰ھ) میں ۱۳۸ حدیثیں حضرت ابوہریرہؓ کی روایت سے لکھی ہیں..... یہ نہ سمجھا جائے کہ حضرت ہمامؒ کوکل ۱۳۸/احادیث ہی یاد تھیں..... نہیں آپ نے اور اساتذہ سے بھی بہت سی روایات سنیں ان دوسرے اساتذہ سے سنی روایات اس میں شامل نہیں نہ حضرت ابوہریرہؓ سے سنی کل روایات کا اس میں احاطہ ہے، حضرت ہمامؒ نے جب یہ صحیفہ مرتب کیا، ان دنوں فنِ تدوین اپنی بالکل ابتدائی منزل میں تھی، یہ مجموعے محض یادداشت کے طور پر لکھے گئے تھے، صحیفہ ابن ہمام ڈاکٹر حمیداللہ صاحب کے تحقیقی کام کے ساتھ حیدرآباد دکن سے سنہ ۱۹۵۵ھ میں شائع ہوا ہے، مولانا حبیب اللہ صاحب حیدرآبادی نے اس کا اُردو ترجمہ کیا ہے، جوشائع ہوچکا ہے، تیرہ صدیوں تک یہ کتاب مخطوطات میں ہی رہی، اس سے بہت پہلے مسند امام احمد مصر میں چھپ چکی تھی، اس میں مرویاتِ ابی ہریرہؓ ایک مستقل مسند ہے، مسند امام احمد کی جلددوم میں صحیفہ ہمام بن منبہ کی کل احادیث مرویات ابی ہریرہؓ میں موجود ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ قدماء حدیث کس احتیاط سے جمع کی کہ تیرہ صدیوں بعد آنے والا مجموعہ صدیوں بعد شائع ہونے والے کتابوں سے ہوبہو اور حرف بحرف مطابق نکلا، اس وقت متن حدیث کی قدیم ترین کتاب جسے ہم دیکھ سکتے ہیں یہی ہے۔