انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابراہیم بن یزید نخعیؒ (۱)تم سے پہلے ہلاک ہونے والی قوموں کو تین چیزوں نے ہلاک کیا : زیادہ کھانا ، زیادہ بولنا ، اور زیادہ سونا دراصل یہ تینوں چیزیں غفلت و بے فکری کی دین ہیں اور غفلت و بے فکری بنیاد ہے تمام رذائل کی ۔ (۲)جو غور کرے وہ تمام اہلِ مجلس سے اشرف اور زیادہ باہیبت اس شخص کو پائے گا جو اکثر خاموش رہے ، کیونکہ سکوت عالم کے لئے زینت ہے اور جاہل کے لئے پردہ ہے ۔ (۳)اس بات میں کچھ حرج نہیں کہ مریض سے جب پوچھا جائے کہ کیا حال ہے تو کہے ٹھیک ہے اور پھر اپنی تکلیف کا اظہار کرے ۔ (۴)بندے کے لئے ایمان کے بعد سب سے افضل عمل اذیّت پر صبر کرنا ہے۔