انوار اسلام |
س کتاب ک |
عیدگاہ میں دوبارہ عید کی جماعت کرنا کیسا ہے؟ عیدگاہ اور عیدگاہ کے باہر بھی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ نماز ادا نہ کریں تو باقی لوگ ایسی مسجد میں جہاں نمازِ عید نہ پڑھی گئی ہو وہاں نمازِ عید ادا کریں، اگر ایسی جگہ نہ ہو تو کسی ہال میں پڑھیں، مگر وہاں سب کو نماز پڑھنے کی اجازت ہونا چاہئے، ایک ہی عیدگاہ میں دوبارہ جماعت کرنا مکروہ ہے اورمجبوری کی صورت میں یعنی کوئی دوسری ایسی جگہ نہ ملے کہ جہاں نماز نہ ہوئی ہو یا کشادہ جگہ نے ملے تو دوسری جماعت میں دوسرا امام ہونا ضروری ہے ، جس نے پہلی مرتبہ نماز ادا کرلی ہو وہ امام نہیں بن سکتا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۵۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔احسن الفتاویٰ:۴/۱۲۵، زکریا بکڈپو، دیوبند)