انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ایک سے زائد مقامات پر عید کی نماز پڑھنا کیسا ہے؟ بہتر یہ ہے کہ نمازِ عید ایک ہی جگہ پڑھی جائے، لیکن ضروریات کی وجہ سے مثلاً جگہ تنگ ہو یا امامت پر جھگڑا ہوتا ہو وغیرہ وغیرہ تو ایک سے زائد جگہ پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں بلکہ اگر ایک جگہ فتنہ و فساد کا خوف ہو تو بہتر ہے کہ الگ الگ پڑھی جائے، تاہم اس میں کمی زیادہ افضل اور محبوب ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۲۹،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۰۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۷۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ امداد الفتاویٰ، جدید مبوب:۱/۶۴۳، زکریا بکڈپو،دیوبند)