انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سکہ اسلامیہ کی ابتدا عبدالملک بن مروان کی اوّلیات میں ایک یہ بات بھی ہ کہ اس کے زمانے میں پہلی مرتبہ مسلمانوں نے اپنا سکہ بنایا اور جاری کیا، اب تک شام، عرب مصر وغیرہ میں رومیوں کے سکے رائج تھے، عراق میں عموماً ایرانیوں کے سکے رائج تھے، ملکِ عرب میں نہ کوئی عظیم الشان سلطنت قائم ہوئی تھی نہ عربی سکے موجود تھے، انھیں رومی سکوں کا رواج قدیم سے تمام ملک میں موجود تھا، اب جب کہ اسلامی سلطنت قائم ہوکربلخ وجیحون سے بحراطلانطک تک پھیل گئی توکسی کی توجہ اس طرف مبذول نہ ہوئی کہ اپنا سلسلہ الگ جاری کریں، اتفاقاً عبدالملک بن مروان کوبادشاہِ روم کے پاس چند خطوط بھیجنے کا اتفاق ہوا، عبدالملک نے اسلامی دستور کے موافق خطوط کی پیشانی پرکلمہ توحید باری تعالیٰ اور درودِ شریف لکھا۔ شاہ روم نے عبدالملک کولکھا کہ تم اپنے خطوط کی پیشانی پرتوحید باری تعالیٰ اور رسول (صلیاللہ علیہ وسلم) کا ذکر نہ لکھا کرو، یہ ہم کوناگوار معلوم ہوتا ہے؛ اگرتم اس حرکت سے باز نہ آئے توہم اپنی ٹکسال میں ایسے درہم ودینار مضروب کراکررائج کریں گے جن پرتمہارے نبی کا نام توہین کے ساتھ لکھا ہوا ہوگا اور تم کوبے حدناگوار گزرے گا۔ عبدالملک کواس خط کے پڑھنے سے تردد پیدا ہوا اور اس نے خالد بن یزید بن معاویہ سے مشورہ طلب کیا، خالد نے کہا کہ تم رومی سکوں کا رواج اپنے ملک میں قطعاً ترک کردو اور اپنے سکے مضروب کراکر رائج کرو، عبدالملک نے اس رائے کوپسند کیا اور دارالضرب قائم کرکے چودہ قیراط وزن کے درم مضروب کرائے جوپانچ ماشے کے قریب وزنی ہوتے تھے، اس کے بعد حجاج نے درم ودینار پرایک طرف قل ہو اللہ احد مضروب کرایا؛ غرض عبدالملک نے فرمان جاری کردیا کہ خراج میں سوائے عربی سکوں کے کوئی دوسرا سکہ قبول نہ کیا جائے گا، اسطرح فوراً تمام ملک میں عربی دینار ودرم مروج ہوگئے۔ اہم واقعات کے سلسلہ میں بعض بتایں درج ہونے سے بھی رہ گئیں، مثلاً عبدالملک بن مروان نے خلیفہ ہونے کے بعد سنہ۷۵ھ میں پہلی مرتبہ حج کیا سنہ۷۷ھ میں ہرقلہ فتح ہوا اور اسی سال عبدالعزیز بن مروان برادرعبدالملک نے جومصرکا گورنرتھا، جامع مسجد مصر کوگراکر ازسرِنوتعمیر کرایا اور ہرچہارسمت سے اس کووسیع کیا سنہ۸۱ھ میں قالیقلا رومیوں سے فتح کیا، سنہ۸۲ھ میں قلعہ سنان فتح ہوا، مفضل بن مہلب گورنرخراسان نے موسیٰ بن عبداللہ کے قتل سے فارغ ہوکر بادغیس کوفتح کیا سنہ۸۴ھ میں عبداللہ بن عبدالملک نے مصیصہ رومیوں سے فتح کیا سنہ۸۵ھ میں عبدالعزیز بن ابوحاتم بن نعمان باہلی نے شہر اردبیل بسایا، ماہ جمادی الاوّل سنہ۸۵ھ میں عبدالملک کے بھائی عبدالعزیز بن مروان نے مصر میں انتقال کیا اور عبدالملک نے اپنے بیٹے عبداللہ کواس کی جگہ مصر کا گورنرمقرر کیا۔