انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شاہ لرزیق کی تیاریاں اس وحشت انگیز خبر سن کرلرزیق نے تمامتر توجہ فوجوں کے فراہم کرنے میں صرف کردی ،لرزیق طلیطلہ سے روانہ ہوکر قرطبہ میں آیا اور یہیں ملک کے ہر حصہ سے فوجیں آآکر فراہم ہونے لگیں،لرزیق نے خزانوں کے منہ کھول دیے اور بڑی مستعدی اور ہمت کے ساتھ ایک لاکھ کے قریب فوج لےکر قرطبہ سے طارق کی طرف روانہ ہوا تدمیر بھی اپنی فوج لے کر ہمراہ رکاب ہوا ،اس عرصہ میں طارق بےکار نہیں رہا اس نے شہروں اور قصبوں پر قبضہ کرنا شروع کیا اور الجزائر وشدونہ کے علاقوں کو فتح کرکے وادیٔ لکتہ تک پہنچ گیا ،لرزیق کی فوج میں ایک لاکھ سپاہیوں کے علاوہ ملک اندلس کے تمام بڑے بڑے تجربہ کار سپہ سالار اور ہر صوبہ کے نامور سردار موجود تھے۔