انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کسی چیز سے بد فالی محسوس ہوتویہ دعاپڑھے حضرت عقبہ بن عامرا لجہنی سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا اگر کسی سے بدفالی محسوس کرکے تمہیں تکلیف ہو تو یہ دعا پڑھو۔ اَللّٰھُمَّ لَا یَاتِیْ بِالْحَسَنَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا یَذْھَبُ بِالسَّیْئَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ترجمہ:اے اللہ کوئی بھلائی تیرے بغیر نہیں آتی،کوئی برائی تیرے بغیر نہیں جاسکتی،کوئی طاقت وقوت نہیں سوائے اللہ کے۔ حضرت بریدہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ کے سامنے بد فالی کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا یہ پڑھ لے۔ اَللّٰھُمَّ لَا طَیْرَ اِلَّا طَیْرُکَ وَلَا خَیْرَ اِلَّا خَیْرُکَ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا غَیْرُکَ. (بزار،نزل الابرار:۳۸۳) ترجمہ:اے اللہ کوئی برائی نہیں سوائے اس کے جو تیرے حکم سے ہو،کوئی بھلائی نہیں سوائے تیری بھلائی کے،کوئی معبود نہیں سوائے تیرے۔