انوار اسلام |
س کتاب ک |
چہلم اور دہم سے پہلے چونا ڈالنے کی حیثیت؟ ایصالِ ثواب توحدیث سے ثابت ہے اور فقہاء اس کے قائل ہیں؛ لیکن اس کے لئے چالیسویں دن کی ہی تخصیص درست نہیں؛ اس لئے اہلِ علم نے کسی دن اور تاریخ کے متعین کرنے کومنع کیا ہے، مشہور محدث وفقیہ ملا علی قاری حنفی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: اصحاب مذہب نے کہا ہے کہ وفات کے پہلے اور تیسرے دن اور ایک ہفتہ کے بعد ضیافت کا اہتمام مکروہ ہے۔ موت کے بعد کسی خاص مدت تک مکان کوچونا نہ ڈالنا، یااس کوبراسمجھنا قطعاً غلط؛ نیزغیرشرعی رسم ورواج اور ہندوانہ طور وطریقہ کی پیروی ہے؛ ایسی من گھڑت باتوں سے بچنا چاہئے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۱۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۹/۲۷۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)