انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عقائد تعارف عقائد اسلام کے چند اہم اور بنیادی عقائد ہیں جب تک انسان ان عقائد کو دل وجان سے تسلیم نہیں کرتا مسلمان نہیں ہوسکتا،ان عقائد میں سب سے پہلے توحید ہے،توحید کا مطلب ہے:لاالہ الا اللہ( اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں)وہ اپنی ذات وصفات میں اکیلا ہے، اس کے کسی معاملہ میں اور کسی مرحلہ میں کوئی شریک اور معین و مددگار نہیں، کھلانا پلانا، مارناو جِلانا، بارش وقحط ، غمی و خوشی ، مصیبت و راحت ، بیماری وصحت، غربت و دولت سب اسی کے ہاتھ میں ہے ، وہ اس وقت بھی تھا جبکہ اس عالم میں کوئی چیز نہ تھی اور اس وقت بھی رہے گا؛ جبکہ سارا عالم تباہ و برباد ہو جائے گا اور ایک بھی جاندار سانس لیتا باقی نہ رہے گا،کسی چیز میں اس کا کوئی ہمسر ونظیر نہیں ہے،دنیا کی ساری خوبیاں اسی کو زیبا اور اسی میں جمع ہیں اور وہ ہر برائی سے پاک ہے‘ ہر کمال کے ساتھ متصف اور ہر نقص و کمی سے دور ہے، اسی لیے تمام تعریفوں کی مستحق اسی کی ذات ہے،اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، جب چاہے جو فیصلہ کرے کسی کو مداخلت کی طاقت نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے اس کائنات کے نظام میں مختلف مخلوقات کو پیدا فرمایااور ہر مخلوق کے پیدا کرنے میں اسی کی حکمت ومصلحت ہے،اسلامی عقیدہ میں اللہ کو ایک ماننے کے بعداس کی پیدا کردہ مخلوقات کے وجود کا یقین رکھنا بھی ضروری ہے،جن پر یقین رکھنا اسلامی عقیدہ میں داخل ہے وہ درج ذیل ہیں: