انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مفسرینِ صحابہؓ مفسرین صحابہ حافظ سیوطی کی تصریح کے مطابق صحابہ کرام میں ۱۰/صحابہ تفسیر میں مشہور اورممتاز تھے جن میں چاروں خلفاء راشدین حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ،حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اورحضرت علی رضی اللہ عنہ کے علاوہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ،حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ،حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ،حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ،حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ، حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے نام آتے ہیں پھر ان چاروں خلفاء راشدین میں بھی سب سے زیادہ تفسیری روایات حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے(الاتقان:۲۴۱۲) جس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ وہ عرصہ دراز تک امور سلطنت سے الگ تھلگ رہے اور اس زمانہ تک بقید حیات رہے جب اسلام مختلف اطراف واکناف میں پھیل چکا تھا اور عجمی اقوام دائرہ اسلام میں داخل ہوچکی تھی اوراس طرح تفسیر قرآن کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی تھی، اس مقام پرخاص ان صحابہ کاذکر کیاجاتاہےجن سے علم تفسیر میں زیادہ روایات منقول ہیں۔