انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تیمم کو توڑ نے والی چیزیں (۱) ہر وہ چیز جس سے وضو ٹوٹتاہے اس سے تیمم بھی ٹوٹ جاتا ہے ۔حوالہ عَنْ إبْرَاهِيمَ ، قَالَ :الْمُتَيَمِّمُ عَلَى تَيَمُّمِهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ.( مصنف ابن ابي شيبة في التيمم كَمْ يُصَلَّى بِهِ مِنْ صَلاَةٍ۱۶۰/۱) بند (۲) پانی کے استعمال پر قادر ہونااور تیمم کو مباح کرنے والے اعذار جیسے پانی کا گم ہو جانا ، یا دشمن کا خوف یا مرض اور اس جیسے چیز کا ختم ہوجانا۔ حوالہ عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّهُ قَالَ فِي مُتَيَمِّمٍ مَرَّ بِمَاءٍ غَيْرَ مُحْتَاجٍ إِلَى الْوُضُوءِ فَجَاوَزَهُ ، فَحَضَرْتِ الصَّلاَةُ وَلَيْسَ مَعَهُ مَاءٌ ، قَالَ :يُعِيدُ التَّيَمُّمَ ، لأَنَّ قُدْرَتَهُ عَلَى الْمَاءِ تُنْقِضُ تَيَمُّمَهُ الأَوَّلَ.( مصنف ابن ابي شيبة مُتَيَمِّم مَرَّ بِمَاءٍ فَجَاوَزَهُ ۱۹۲/۱) بند