انوار اسلام |
س کتاب ک |
قالین کیسے پاک کی جائے؟ ایسا قالین جسے زمین کے ساتھ چسپاں کردیا گیا ہو، اب اسے اُٹھایا نہیں جاسکتا، اس کوپاک کرنے کا کیا طریقہ یہ ہے کہ اگرنجاست ظاہری سطح پر لگی ہے تو نجاست کو دُور کردینا، یا اسے تین بار صرف دھودینا کافی ہے اور اگر نجاست اس کے اندر خوب جذب ہوگئی تو اسے تین بار اس طرح دھویا جائے کہ ہر بار دھونے کے بعد خشک ہوجائے، خشک ہونے سے مراد یہ ہے کہ اب اگر اس پر ہاتھ رکھا جائے تو ہاتھ بھیگنے نہ پائے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۸۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)