انوار اسلام |
س کتاب ک |
معذور کی امامت درست ہے یا نہیں؟ ریح اور سلسلِ بول وغیرہ کے معذور کی اقتداء صحتمند وطاہر کے لئے کسی طرح جائز نہیں ہے، ہاں! صحتمند وطاہر کی اقتداء معذور کے لئے جائز ہے اور ایک معذور کی اقتداء دوسرے معذور کے لئے جائز ہے، بشرطیکہ دونوں ایک عذر میں مبتلا ہوں، اگر دونوں کا عذر علٰحدہ ہے تو جائز نہیں۔ اگر امام شرعی طور پر معذور نہیں ہے بلکہ اتفاقیہ طور پر کبھی ہوجایا کرتا ہے تو ان کی امامت درست ہے اور جب اس کو وضو ٹوٹنے کا علم اور احساس نہ ہوگا تو نماز بھی نہ ہوگی، اگر کسی مقتدی کو اس کا علم ہوجائے تو اس کو چاہئے کہ اپنے امام کو اطلاع کردے اور نماز لوٹائے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۲۸۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۲۶۴، زکریا بکڈپو، دیوبند)