انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تدوین حدیث کا سنہرا دور تدوین حدیث کے یہ پانچ ادوار آپ کے سامنے ہیں، ان میں تیسرا دور تاریخ تدوین کا سنہرا دور تھا،جامعیت اسی دور کو حاصل ہے اوراسی دور کی کتابیں اس لائق ہیں ؛کہ ان پر فنی اور درسی محنت کی جائے ان دنوں جہاں جہاں دورہ حدیث ہورہا ہے وہاں زیادہ کاوش اس تیسرے دور کی کتابوں پر ہی ہوتی ہے اور شروح بھی زیادہ تراسی دور کی کتب مدونہ پر لکھی گئی ہیں اوراللہ کی کتاب کے بعد سب سے زیادہ صحیح کتاب اسی دور کی تسلیم کی گئی ہے۔