انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ابو یعقوب کے عہدِ حکومت پر تبصرہ اُس کے بعد اُ س کا بیٹا ابو یوسف تخت نشین ہوا اوراپنا خطب منصور باللہ رکھا،ابو یعقوب بڑا نیک دل علم دوست اورروشن خیال شخص تھا، ابوبکر محمد بن طفیل جو فلسفہ وعلم کلام کا امام سمجھا جاتا ہے ابو یعقوب کا مصاحب و مشیر خاص تھا،دوسرا اسی مرتبہ کا عالم ابوبکر بن صانع المروف بہ ابن ماجہ بھی ابو یعقوب کے مشیروں میں شامل تھا، ان کے علاوہ اور بھی اسی مرتبہ کے بہت سے علماء حاضر دربار رہتے تھے،ابن طفیل کی ترغیب سے امیر المومنین ابو یعقوب نے ابو الولید محمد بن احمد بن محمد بن رشد کو قرطبہ سے بُلواکر اپنے مصاحبین میں شامل کیا،یہ وہی ابن رشد ہیں جو فلسفہ کے مشہور امام اور ارسطو کی تصانیف پر بہترین تنقید کرنے اور اُس کی کمزوریاں ظاہر کرنے والے شخص ہیں،آج بھی ابن رشد کے نام سے یورپ اورتمام علمی دنیا کا بچہ بچہ واقف ہے،ابو یعقوب کے عہدِ حکومت میں مراقش سے طرابلس تک ممالک افریقہ اورتمام ملک اندلس جزیرہ صقلیہ اوربحرروم کے دوسرے جزائر سب سلطنتِ موحدین میں شامل ہوگئے تھے اور سلطنتِ موحدین کا فرماں روا دنیا کے عظیم الشان سلاطین میں شمار ہوتا تھا۔