انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ابو زیدؓ نام ونسب قیس نام ،ابوزید کنیت، قاری لقب ،قبیلہ خزرج سے ہیں ،نسب نامہ یہ ہے ،قیس بن السکن بن قیس بن زعورا، بن حرام بن جندب بن عامر بن غنم بن حدی بن نجار، حضرت انسؓ بن مالک صحابی مشہور کے چچا ہوتے تھے۔ غزوات غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔ وفات خلافت فاروقی میں جسرابو عبید کے معرکہ میں شہادت پائی یہ ۱۵ ھ کی اخیر تاریخوں کا واقعہ ہے۔ اولاد کوئی صلبی یاد گار نہ تھی، اس لئے حضرت انسؓ کو ترکہ پہنچا۔ (اصابہ:۵/۲۵۵) فضل وکمال معنوی یادگاریں بہت ہیں اورلاکھوں سے متجاوز ہیں،حضرت ابو زیدؓ انصار کے ان چا رحفاظ میں ہیں جنہوں نے آنحضرتﷺ کی زندگی میں پورا قرآن یاد کرلیا تھا،(کتاب مذکور:۲/۵۶۸) اس بنا پر آج جس قدر حافظ موجود ہیں،ان کا سلسلۂ روایت ان بزرگوار تک منتہی ہوتا ہے۔