انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ام محمد القرضی اہلِ رجال نے صحابیات یاتابعات کے ذکر میں ان کا نام نہیں لیا ہے؛ لیکن اصابہ اور صفوۃ الصفوۃ کی بعض روایتوں سے قیاس ہوتا ہے کہ وہ صحابیات میں ہوں گی؛ لیکن ان کا صحابیات میں ہونا مشتبہ تھا، اس لیے ان کا تذکرہ آخر میں کیا جاتا ہے۔ حضرت کعب رضی اللہ عنہ کے حالاتِ زندگی اور نیز ایک ضعیف روایت سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ یہود کے قبیلہ بنونضیر سے تھیں، وہ روایت یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ دوکاہنوں میں سے ایک بڑا عالم پیدا ہوگا توبڑے عالم سے مراد محمد بن کعب ہیں اور دوکاہنوں سے مراد بنوقریظہ اور بنونضیر ہیں، محمد بن کعب کے والد توبنوقریظہ سے تھے اور اُن کی والدہ اُم محمد بنونضیر سے، بہرحال؛ اِس روایت کی بناپر ان کا نام اس فہرست میں داخل کرلیا گیا ہے، زندگی کے اور حالات معلوم نہیں ہوسکے۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمٌ۔