انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۲)حضرت مسروق بن اجدعؒ (۶۳ھ) ابوعائشہ الہمدانی الکوفی الفقیہ آپؒ نے حضرت ابن مسعودؓ، حضرت عمرؓ، حضرت علیؓ، حضرت معاذ بن جبلؓ اور حضرت اُبی بن کعبؓ سے علم حاصل کیا، حضرت ابوبکرصدیقؓ کے پیچھے نماز پڑھی، ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ نے آپؒ کو متبنی بنایا ہوا تھا، فقیہ عراق ابراہیم نخعیؒ، علامہ شعبیؒ، ابوالضحیؒ، ابواسحاقؒ اور ایک کثیر تعداد لوگ آپؒ سے فیضیاب ہوئے، فقہ میں قاضی شریحؒ (حضرت عمرؓ کے زمانے کے مشہور قاضی) سے فائق سمجھے جاتے ہیں، حافظ ذہبیؒ لکھتے ہیں: "وکان اعلم بالفتویٰ من شریح وکان شریح یستشیرہ وکان مسروق لایحتاج الی شریح"۔ (تذکرۃ الحفاظ:۱/۴۷) ترجمہ: آپ فقہ میں شریح سے فائق تھے، شریح آپ سے پوچھتے تھے؛ لیکن آپ شریح کے محتاج نہ تھے۔