انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام کے علاوہ کسی دوسرے کو نماز پڑھانے کا حق ہے یا نہیں؟ جو امام مقرر ہو اس کی موجودگی میں کسی دوسرے شخص کو مصلّے پر پہنچ کر نماز پڑھانے کی اجازت نہیں، پس اگر کوئی آدمی کسی ایسی مسجد میں جا پہنچے جہاں روزانہ کا امام ہو اس کو چاہئے کہ روزانہ کے امام پیچھے ہی نماز اادا کرے، ہاں! اگر امام خود اس سے امامت کی درخواست کرے تو پڑھا سکتا ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۴۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۲۶۴، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۷۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۳۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)