انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فوائدعثمانی یہ فوائد حضرت مولانا شبیراحمد عثمانی کے ہیں، اس میں ترجمہ شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن کا ہے اور تفسیری حواشی علامہ عثمانی کے ہیں؛ البتہ شروع کا کچھ حصہ جو غالباً چار پارے ہیں، وہ شیخ الہند ہی کا ہے، اس ترجمہ وتفسیر کا مقام مروجہ تراجم اور تفاسیر کے مقابلہ ستاروں میں درخشاں چاند جیسا ہے، ہندوستان میں مقتدر علماء اور اہل علم نے اسے بے انتہا پسند کیا ہے اور ان کی رائے ہے کہ یہ نہایت مختصر اور جامع تفسیر ہے جو جدید شبہات کے قلع وقمع کرنے کے لیے کافی شافی ہے، ۱۹۲۵ء سے اب تک کئی بار شائع ہوچکا ہے، مملکت سعودیہ کے حکمراں شاہ فہد نے جب قرآن کریم کا اُردو ترجمہ چھاپ کر مسلمانوں کے درمیان مفت تقسیم کرنے کا ارادہ کیا تو اس کے لیے اس ترجمہ اور حواشی کا انتخاب عمل میں آیا اور ایک زمانہ تک اس کی طباعت ہوتی رہی؛ البتہ چند سال سے بعض حاسدین کی ریشہ دوانیوں سے یہ سلسلہ بند ہوگیا اور اب اس کی جگہ ایک غیرمقلد عالم کا ترجمہ جو "احسن البیان"کے نام سے ہے، شائع ہورہا ہے۔