انوار اسلام |
س کتاب ک |
خطبہ کے درمیان چندہ كرنا صحيح ہے؟ خطبہ جمعہ توفرض اور جمعہ کے لیے شرط ہے، اس کوسننا ضروری ہے، کوئی ایسا کام کرنا منع ہے جوسننے میں مخل ہو، اذانِ خطبہ سے پہلے جوکچھ بھی بیان کیا جائے؛ خواہ ترجمہ خطبہ ہویاکوئی اور وعظ ونصیحت ہو اس کا حکم خطبہ جمعہ کی طرح نہیں؛ تاہم اس کوبھی اہتمام سے سنا جائے، اس وقت بھی چندہ وغیرہ جمعہ نہ کیا جائے؛ بلکہ اس کے لیے دوسرا وقت تجویز کرلیا جائے، مثلاً ترجمہ ختم ہونے کے بعد سنتوں سے پہلے یاجووقت مشورہ سے مناسب طے ہوجائے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۲۸۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۲۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)