انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عیسی ؑ (۱)نبی یا نیک مرد کو اس کے شہر والوں کے سوا اور کوئی گالی نہیں دیتا کیونکہ یہ ان کی خیر خواہی کرتے ہیں اور وہ ان کو برا جانتے ہیں ۔ (۲)اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے کل کلام کاحاصلِ مطلب یہ ہے کہ آخرت دنیا سے اچھی ہے ، اس میں شک کرنا کسی کو مناسب نہیں ۔ (۳)انسان کے نزدیک جب تک سونا اور مٹی یکساں نہ ہوں صالح نہیں ہو سکتا ۔ (۴)تمام جنت کا مرجع دو چیزیں ہیں لذّات اور آرام ، جو ان دونوں کو دنیا میں ترک کرےگا ، وہی جنت میں جائےگا ۔ (۵)اگر تم دانا عالم ہو تو اپنے کو چھلنیاں نہ بنالو کہ بھوسی رکھ لیتی ہے اور آٹا گرادیتی ہے ۔ (۶)ایسی چیز کو خوب جمع کرو جسے نہ آگ جلائے نہ مٹی کھائے، لوگوں نے عرض کیا وہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا نیکی اور احسان ۔ (۷)جو سوالی کو خالی ہاتھ لوٹائے اس کے گھر میں سات دن تک فرشتے نہیں گھستے ۔