انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت محمد بن دوریؒ (۱)ابلیس پانچ وجوہ سے بدبخت ہوا : گناہ کا اقرار نہیں کیا ، اپنے فعل پر نادم نہیں ہوا ، اپنے نفس پر ملامت نہیں کیا، توبہ کا عزم بھی نہیں کیا ، اور رحمتِ الٰہی سےنا امید ہوگیا ۔ بر خلاف ابلیس کے حضرت آدم ؑنے اپنی غلطی کو مان لیا ، اپنے نفس کو ملامت کیا ، توبہ میں جلدی فرمائی ، اپنے فعل پر نادم ہوئے ، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے امیدوار رہے ؛ چنانچہ اللہ پاک نے ان کے ساتھ کرم کا معاملہ فرمایا ۔