انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا تمباکوکھانے کے بعد بھی وضو باقی رہیگا؟ گٹکھا وغیرہ کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، نہ وضو میں کوئی کراہت پیدا ہوتی ہے؛ البتہ اس سے منہ میں بو پیدا ہوجاتی ہے، اس لیے قرآن مجید کی تلاوت اور نماز کی ادائیگی سے پہلے منہ اچھی طرح صاف کرنا چاہیے اور مسواک یا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا چاہیے؛ تاکہ بدبو کا ازالہ ہوجائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو کچی پیاز اور لہسن کھانے والے کو مسجد میں آنے سے بھی منع فرمایا؛ چہ جائے کہ نماز جس میں اللہ تعالیٰ سے مؤمن سرگوشی کرتا ہے اور قرآن مجید کی تلاوت، جوخاص کرمنہ اور زبان کی عبادت ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)