انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ابرص اور جذامی کی امامت کا کیا حکم ہے؟ جس کو برص ہو اور برص بھی معمولی نہ ہو بلکہ بدن میں شائع (پھیلا ہوا) ہو اور لوگ اس سے نفرت کرتے ہوں تو اس کو امام بنانا مکروہ ہے، جذامی کا درجہ تو اس معاملہ میں ابرص سے بڑھا ہوا ہے کہ جذام اگر شائع ہو اور ہر وقت ٹپکتا ہو تو ایسے شخص کو مسجد میں آنا منع ہے، اس سے جماعت بھی ساقط ہے اور وہ امام بھی نہیں بنایا جاسکتا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۰۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۴/۴۶۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۲۹۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند )