انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عبدالرحمن بن عبداللہ غافقی باردوم عبدالرحمن بن عبداللہ غافقی نے اندلس کی حکومت اپنے ہاتھ میں لےکر اول ملک کے ادرونی انتظام کو درست اور مکمل کیا اکثر شہروں اور قصبوں میں مدرسے مسجدیں اور پل تعمیر کرائے اس کے بعد فوجی تیاری کرکے ملک فرانس پر حملہ کرنے اور گزشتہ مہموں کی ناکامی کی تکافی کے لیے تیاری شروع کی۔