انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تہجد کی نماز کا صحیح وقت کیا ہے؟ تہجد کی نماز کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے صبح صادق تک ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحیح میں روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز تہجد ابتدائی شب میں بھی، نصف شب میں بھی اور آخری شب میں بھی پڑھی ہے، مگر آخر زندگی میں زیادہ تر آخری شب میں پڑھنا ہوتا تھا، رات کا حصہ جتنا بھی مؤخر ہوتا جاتا ہے اتنی ہی رحمتیں اور برکتیں زیادہ ہوتی ہے اور سدس (رات کا آخری چھٹا حصہ) تمام حصوں سے زیادہ افضل ہوتا ہے۔ لفظِ تہجد ترکِ ہجود یعنی ترکِ نوم(نیند چھوڑنا)سے مشتق(لیا اور بنایاگیا) ہے، یعنی سونے کے اوقات اور عشاء کے بعد تمام اوقات تہجد ہی کے اوقات ہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۲۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۱۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۷۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔کتاب الفتاویٰ:۲/۳۷۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)