انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
لیکوریا کے پانی کا حکم اور اس سے متعلق مسائل لیکوریا کی بیماری میں جوپانی خارج ہوتا ہے وہ چونکہ رحم سے خارج ہوتا ہے، اس لیے وہ مذی کی طرح نجاستِ غلیظہ ہے اس سے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں، اس کے نکلنے سے وضو بھی ٹوٹ جاتا ہے؛ اگر یہ پانی ہروقت بہتا رہتا ہے اور اتنا وقفہ بھی نہیں ملتا کہ اس میں چار رکعت نماز ادا کی جاسکے توپھریہ عورت معذور کے حکم میں ہے؛ ایسی عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ ہرنماز کا وقت داخل ہونے پر وضو کرلے اور اس سے جتنی چاہے نمازیں نوافل وغیرہ پڑھتی رہے، جب تک اس نماز کا وقت رہے گا، اس کا وضو سیلان کا پانی نکلنے سے نہیں ٹوٹے گا؛ پھرجب دوسری نماز کا وقت آئے تواس کے لیے نیا وضو کرے۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۳۶۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی)