انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** امیر معاویہ کے مشیر کار امیر معاویہؓ گو شخصیت پسند فرما نروا تھے تاہم ان میں ایسی خود سری اورخو درائی نہ تھی جو ان کو اس عہد کے ارباب فکر وتدبر کے صلاح ومشورے سے روکتی وہ اس راز سے خوب واقف تھے کہ اتنے بڑے ملک کا نظام تنہا ایک شخص کی رائے سے قائم نہیں رہ سکتا گو کوئی باقاعدہ مجلس شوریٰ نہ تھی، تاہم اس عہد کے بہترین دماغ اور مشاہیر مدبرین عمرو بن العاصؓ، مغیرہ بن شعبہؓ، اورزیاد بن ابی سفیانؓ وغیرہ ان کے خاص مشیر کار تھے اورکوئی اہم معاملہ ان لوگوں کے مشورہ کے بغیر انجام نہ پاتا تھا جس کے بعض واقعات اوپر گذرچکے ہیں۔