انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۷)کتاب معاذ بن جبل ؓ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ(۱۸ھ) کا شمار فضلا صحابہؓ میں ہوتا ہے، آپ انصار میں سے تھے اور علم وفضل میں آپ مجتہد کا درجہ رکھتے تھے،آنحضرتﷺ نے آپ کو یمن کا قاضی اور معلم بنایا تو آپ نے حضور کی خدمت میں عرض کی کہ مسائل غیر منصوصہ میں وہ اجتہاد کریں گے، اس پر آنحضرتؐ نے اظہار مسرت فرمایا اورآپ کو مجتہد ہونے کی عزت وکرامت فرمائی،ارشاد فرمایا: "الحمد لله الذي وفق رسولُ رسول الله لمايرضي بہ رسول الله"۔ (الطبقات الكبرى لابن سعد:۲/۳۴۸،شاملہ، موقع الوراق) ترجمہ:سب تعریف اس اللہ کے لیے ہے، جس نے اپنے رسول کے قاصد کو اس چیز کی توفیق بخشی جس سے اللہ کا رسول راضی ہو۔ حدیث کی کتب مدونہ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے بھی حدیث کا ایک مجموعہ ترتیب دیا تھا۔ محدث عبدالرزاق المصنف کے "باب مایحل للمرتحض من الرھن"میں حضرت طاؤس کی روایت سے ایک کتاب کتاب معاذ بن جبلؓ کا ذکر کرتے ہیں، معلوم ہوتا ہے کہ حضرت طاؤس ؓ کے پاس حضورﷺ کی لکھوائی ہوئی کتاب ہوگی، جو حضرت معاذؓ نے مرتب کی بھی حضرت معاذؓ حضورؐﷺ کے نہایت معتمد اورمقرب صحابی تھے اوران ستر صحابہؓ میں سے تھے جنہوں نے عقبہ ثانیہ میں حضورﷺ کی بیعت کی تھی۔