انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مکروہ اوقات میں سجدۂ تلاوت کرسکتے ہیں یا نہیں؟ مکروہ اوقات کل پانچ ہیں، ان میں تین اوقات تو وہ ہیں جن میں فرائض ونوافل دونوں کی مکرہ ہیں اور وہ ہے طلوعِ آفتاب، غروبِ آفتاب اور نصف النہار کا وقت، ان اوقات میں سجدۂ تلاوت بھی مکرہ ہے، ان اوقات میں تلاوت کرتے ہوئے آیتِ سجدہ آجائے تو تلاوت جاری اور سجدۂ تلاوت بعد میں ادا کرلے، کیونکہ نماز سے باہر آیتِ سجدہ پڑھنے کی صورت فوراً سجدہ واجب نہیں ہوتا، دو اوقات وہ ہیں جن میں نوافل مکروہ ہے نہ کہ فرائض و واجبات، وہ اوقات ہیں نماز کے فجر کے بعد طلوعِ آفتاب تک اور نماز عصر کے بعد سے غروبِ آفتاب تک، ان اوقات میں سجدۂ تلاوت کیا جاسکتا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۵۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۲۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)