انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** محاصرۂ قرقیسا اوپر پڑھ آئے ہو کہ مروان بن حکم کی امارت وخلافت سے پہلے قنسرین کی حکومت ظفر بن حارث کے ہاتھ میں تھی، مروان کی کامیابی کے بعد ظفر بن حارث حضرت عبداللہ بن زبیر کے پاس گیا اور مصرپرمروان کے قابض ہونے کی خبر سنائی، حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے اس کوقرقیسا کا عامل بناکر بھیج دیا، جوشام وعراق کے درمیان سرحدی ضلع تھا، مروان نے جنگ عین الوردہ کے بعد عبیداللہ بن زیاد کومامور کیا کہ ظفر بن حارث کوقرقیسا سے بے دخل کردے، عبیداللہ بن زیاد نے قرقیسا کا محاصر کیا اور ظفر بن حارث نے پوری ہمت واستقامت کے ساتھ مدافعت کی اس محاصرہ اور مدافعت نے اس وقت تک طول کھینچا کہ جب عبیداللہ بن زیاد مروان کے مرنے کی خبر سن کراور محاصرے سے مایوس ہوکر دمشق کی طرف واپس ہوا۔