انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اولاً اپنے لئے دعاء مانگے حضرت عائشہؓ مرفوعاً روایت کرتی ہیں کہ بہترین دعاء آدمی کی اپنے حق میں دعاء کرنا ہے۔ (الادب المفرد:۳۳۴) حضرت اُبی بن کعبؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ جب کسی کے لئے دعاء کرتے تو اپنی ذات سے دعاء شروع کرتے (یعنی اولاً اپنے لئے دعاء کرتے)پس ایک دن حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے اورحضرت موسیٰ علیہ السلام پر۔ (ابن ابی شیبہ:۲۲۰) حضرت اُبی بن کعبؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ جب کسی کے لئے دعاء فرماتے تو اولاً اپنے لئے دعاء فرماتے۔ (طبرانی:۴/۴۰۸،مشکوۃ:۱/۱۹۶) فائدہ:چنانچہ دعاء کی یہی ترتیب ہے کہ اولاً اپنے حق میں مانگے ،جیسے "رَبَّنَا اغْفِرْ لِی وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ"۔ ترجمہ:اے ہمارے پروردگار!میری مغفرت فرمائیے اور میرے والدین کی اور ان سب کی جو ایمان رکھتے ہیں