انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صحت وعافیت کی چند دعائیں حضرت عباسؓ سے روایت ہے کہ میں نے آپ ﷺ سے کہا اے اللہ کے رسول کوئی دعاء بتادیجئے کہ میں اللہ سے وہ دعاء مانگا کروں، آپ نے فرمایا اے عباس اللہ سے عافیت کا سوال کیا کرو، پھر میں کچھ دن ٹھہرارہا آپ کے پاس آیا تو کہا کوئی دعا بتادیجئے کہ جو میں اللہ سے کیا کروں،اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا اے عباس! اے رسول اللہ کے چچا اللہ سے دنیا اور آخرت کی عافیت کا سوال کیا کیجئے۔ (ادب مفرد:۲۱۷،ترمذی الدعاء:۳/۱۴۰۶) حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کسی بندے اللہ پاک سے کسی محبوب شیٔ کا سوال کیا جو کیا وہ عافیت کا سوال ہے۔ (ابن ابی شیبہ:۲۰۷، الدعاء:۳/۱۴۰۶) ہلال بن یساف سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جمعہ کے دن ایک ایسا وقت ہے کہ اس میں کوئی بندہ دعا کرتا ہے تو اس کی دعاء قبول ہوجاتی ہے، ایک آدمی نے پوچھا اس وقت کیا دعا کریں(یعنی ایسے قیمتی وقت میں) آپ نے فرمایا دنیا اورآخرت کی عافیت کا سوال کرو۔ (ابن ابی شیبہ:۱۰/۲۰۸) حضرت انس بن مالک ؓ کی روایت میں ہے کہ ایک شخص نے آپ ﷺ سے ۳ مرتبہ آکر سوال کیا کہ کون سی دعاء بہتر ہے تو آپ نے تینوں مرتبہ جواب دیا اللہ پاک سے دنیا اورآخرت میں معافی اورعافیت کا سوال کرو، تیسری مرتبہ آپ نے فرمایا آخرت کی معافی حاصل ہوگئی تو تم کامیاب ہوگئے۔ (الدعاء:۳/۴۰۶،ابن ماجہ:۳۸۴۸) حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ اگر شب قدر کو پالوں تو عافیت کے علاوہ کوئی دعاء اللہ سے نہ کروں۔ (ابن ابی شیبہ:۱۰/۲۰۶) حضرت ابوبکرؓ کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ اس مقام پر(منبر نبوی پر) کھڑے ہوکر پہلے سال آپ نے ۳ مرتبہ فرمایا اے لوگوں اللہ سے عافیت کا سوال کرو،ایمان وتصدیق کے بعد کسی کو عافیت سے بہتر شیٔ سے نہیں نوازا گیا۔ (کنزالعمال:۲/۶۲۴) فائدہ:ان روایتوں سے معلوم ہوا کہ صحت اور عافیت کی دعاؤں کا خاص اہتمام کرے کہ یہ دونوں خدا کی بڑی عظیم نعمت ہے جس سے دنیا اوردین کی بہت سی بھلائیاں وابستہ ہیں۔ حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ یہ دعا فرماتے تھے۔ ۱۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ،اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ . (الدعاء:۳/۱۴۰۵) حضرت ابوبکرؓ کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ کو میں نے یہ دعا فرماتے ہوئے سنا۔ ۲۔اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصْرِیْ،لَا اِلٰہ اِلَّا اَنْتَ (ابن ابی شیبہ:۱۰/۲۰۶) حضرت ابن عمرؓ کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ یہ دعا فرماتے تھے : ۳۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَفُجْأَۃِ نِقْمَتِکَ وَجَمِیْع سَخَطِکَ حضرت عبداللہ بن عمروؓ کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے۔ ۴۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الصِّحَّۃَ وَالْعِفَّۃَ وَالْاَمَانَۃَ وَحُسْنَ الْخَلْقِ حضرت ابو مالک اشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص آپ کی خدمت میں آیا پوچھا کہ اللہ سے دعا کروں تو کیا دعا کروں آپ نے فرمایا یہ دعا کرو، پھر آپ نے چاروں انگلیوں کو جمع کرکے فرمایا تم نے دین اوردنیا کو جمع کرلیا۔ ۵۔اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ (ابن ابی شیبہ:۲۰۷) حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے یہ دعا فرمائی۔ ۶۔اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ قُدْرَتِکَ وَاَدْخِلْنِیْ فِیْ رَحْمَتِکَ وَاقْضِ اَجَلِیْ فِیْ طَاعَتِکَ وَاخْتِمْ لِیْ خَیْرَ عَمَلِیْ وَاجْعَلْ ثَوَابَہُ الْجَنَّۃَ . (کنزالعمال:۲/۱۸۵) حضرت انس ؓ کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ یہ دعا فرماتے تھے۔ ۷۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ فَرْجاً قَرِیْباً وَصَبْرًا جَمِیْلَا وَرِزْقاً وَاسِعَا وَالْعَافِیَۃَ مِنْ جَمِیْعِ الْبَلایَا وَاَسْئَلُکَ تَمَامَ الْعَافِیَۃِ وَاَسْئَلُکَ الشُّکْرَ عَلی الْعَافِیَۃِ وَاَسْئَلُکَ الْغِنیٰ عَنِ النَّاسِ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ یَا رَبِّ یَا رَبِّ یَا رَبِّ (الحزب الاعظم:۱۳۱) ترجمہ:۱۔اے اللہ میں دنیا اورآخرت کی عافیت اورمعافی کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ میں معافی اورعافیت کا سوال کرتا ہوں۔ ترجمہ: ۲۔اے اللہ ہمارے بدن میں عافیت عطا فرما،اے اللہ ہمارے کان میں عافیت عطا فرما، اے اللہ ہماری نگاہ میں عافیت عطا فرما، آپ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ ترجمہ: ۳۔اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں آپ کے نعمت کے زوال ہونے سے عافیت کے چلے جانے سے اچانک مواخذ سے اور آپ کی تمام ناراضگی سے۔ ترجمہ: ۴۔اے اللہ میں صحت کا،پاکدامنی کا،امانت کا اوراچھے اخلاق کا سوال کرتا ہوں۔ ترجمہ: ۵۔اے اللہ ہمارے مغفرت فرما، ہم پر رحم فرما، ہمیں عافیت عطا فرما اور ہمیں رزق عطا فرما۔ ترجمہ: ۶۔اے اللہ اپنی قدرت سے ہمیں عافیت عطا فرما، ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما، ہمارے اوقات کو اپنی عبادت میں لگا، اچھے اعمال پر ہمارا خاتمہ فرما اوراس کی جزا جنت عطا فرما۔ ترجمہ: ۷۔اے اللہ میں برص سے جنون سے جذام سے اورتمام بری بیماریوں سے پناہ مانگتا ہوں۔ ترجمہ: ۸۔اے اللہ میں آپ سے قریبی کشادگی کا ،صبر جمیل کا ،رزق وسیع کا تمام بلاؤں سے عافیت کا اورپوری عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ میں عافیت پر شکر کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ میں لوگوں سے استغناء کا سوال کرتا ہوں، کوئی طاقت وقوت نہیں سوائے اللہ کے جو بلند عظمت والا ہے، اے میرے رب اے میرے رب اے میرے رب۔