انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعاء کا نور انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں گھر سے مسجد کی جانب نبی پاک ﷺ کے ساتھ نکلا، ایک جماعت مسجد میں ہاتھ اٹھائے اللہ تعالی سے دعاء میں مشغول تھی،مجھ سے رسول پاک ﷺ نے فرمایا ان کے ہاتھوں میں کچھ دیکھتے ہو؟ میں نے کہا آپ کیا دیکھتے ہیں ان کے ہاتھوں میں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نور، ایک روشنی، میں نے کہا اللہ سے دعاء کیجئے مجھے بھی اللہ دکھادے، آپ ﷺ نے دعاء فرمائی،پس میں نے اسے دیکھ لیا، آپ ﷺ نے فرمایا اے انس جلدی کرو کہ ہم بھی اس جماعت میں شریک ہوجائیں،پس ہم جلدی سے آپ ﷺ کے ساتھ چلے،ہم بھی ہاتھ اٹھا کر دعاء مانگنے میں شریک ہوگئے۔ (الدعاء :۲۰۶) فائدہ: ہاتھ اٹھا کر دعاء مانگنا سنت ہے،مگر ہر مقام پر نہیں، نماز کے بعد اوران جگہوں میں جہاں کوئی متعین دعاء حدیث پاک میں منقول نہیں۔