انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ہرن کی گواہی طبرانی اور بیہقی نے حضرت ام سلمیؓ سے روایت کی ہے کہ نبی کریمﷺ ایک جنگل میں تھے اچانک ایک ہرنی نے پکارا کہ اے اللہ کے رسول! آپﷺنے پلٹ کر دیکھا تو ایک ہرنی بندھی ہوئی ہے اور اس کے قریب ہی ایک دیہاتی سویا ہوا ہے، آپﷺ نے ہرنی سے پوچھا توکیا کہنا چاہتی ہے؟ اس نے کہا کہ اس دیہاتی نے مجھے شکار کرلیا ہے اور پہاڑی کے اندر میرے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، آپ مجھے چھوڑدیں میں ان کو دودھ پلاکر واپس آجاؤں گی ،آپ ﷺنے دریافت فرمایا کیا واقعی تو واپس آجائےگی، اس نے کہا ہاں! چنانچہ آپ نے اسے کھول دیا اور وہ بچوں کو دودھ پلاکر پھر آگئی ، آپ نے باندھ دیا، اس کے بعد دیہاتی بیدار ہوا تو آنحضورﷺ کو وہاں دیکھ کر پوچھا کہ کیا آپ کا کچھ ارشاد ہے، آپﷺ نے فرمایا اس ہرنی کو چھوڑدے اس نے چھوڑدیا، ہرنی وہاں سے یہ کہتی ہوئی چلی: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاَشْھَدُأَنَّکَ رَسُولُ اللَّه،میں گواہی دیتی ہوں کہ سوائے اللہ کے کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں،یہ روایت کئی سندوں سے مروی ہے اس لیے ابن حجر نے اس کو صحیح کہا ہے۔