انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ترکہ دوعدد حیرہ(یمنی چادر)تہبند یمنی ،دوکپڑے صحاری،ایک کرتہ صحاری، ایک کرتہ کولی،ایک جبہ یمنی ،چادر منقش ،تین چار کوفیہ یعنی چھوٹی پست ٹوپیاں،ایک لحاف ،ایک چمڑے کی تھیلی تھی جس میں آئینہ ،ہاتھی دانت کا کنگھا،سرمہ دانی ،قینچی اورمسواک رکھا کرتے تھے، آنحضرتﷺ کا بچھونا چمڑے کا تھا جس میں کھجور کے درخت کا گودا بھرا ہوا تھا ایک پیالہ تھا جس میں تین پتر چاندی کے لگے ہوئے تھے،ایک پیالہ پتھر کا تھا اورایک برتن کانسہ کا ایک کانچ کا پیالہ تھا اوربرتن (بالٹی برابر)کانسی کا غسل کے لئے تھا، ایک بادیہ تھا ایک پیمانہ تھا اورایک برتن چوتھائی صاع کا جس سے صدقہ فطر ناپ کردیا کرتے تھے،انگوٹھی چاندی کی جس کا نگینہ بھی چاندی ہی تھا اورجس پر محمد ﷺ کندہ تھا،موجود تھی اورایک روایت ہے کہ انگوٹھی لوہے کی تھی اورنگینہ چاندی سے جوڑا گیا تھا،نجاشی نے آنحضرتﷺ کے لئے دو موزے سادہ پیش کئے تھے، حضورﷺ ان کو استعمال فرماتے تھے،آنحضرتﷺ کے پاس سیاہ کمل تھا اورایک عمامہ یعنی دوپٹہ تھا جس کا نام سحاب لیا جاتا تھا، آنحضرتﷺ کے پاس علاوہ استعمالی کپڑوں کے دو اورکپڑے بھی تھے جو نماز میں استعمال فرماتے تھے اور ایک رومال تھا جس سے بعد وضو روئے انور پونچھ تے تھے، جب آنحضرتﷺ نے وفات پائی مذکورہ بالا اشیاء ترکہ میں موجود تھیں۔ (سیرۃ الرسول از شاہ ولی اللہؒ)