انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بیمار جب غسل کرے تو حضرت مکحول سے مروی ہے کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا جسے بخار آجائے، وہ ۳ دن غسل کے وقت یہ دعاء پڑھے،تو اسے شفاء حاصل ہو۔ بِسْمِ اللّٰهِ اَللّٰهُمَّ إِنَّمَا اغْتَسَلْتُ رِجَاءَ شِفَائِکَ وَتَصْدِيْقَ نَبِيِّکَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ ترجمہ: اللہ کے نام سے غسل کیا،آپ سے شفاء کی امید کرتے ہوئے اورنبی کریم ﷺ کی تصدیق کرتے ہوئے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ:۱۰/۴۴۷) فائدہ: بخار آنے پر غسل کرنے سے قبل طبیب کی رائے حاصل کرے،ہر ملک اورموسم کا نسخہ الگ ہے، عرب حجاز کے شدید گرمی پہاڑی علاقے کا یہ حکم، ہر جگہ کے لئے نہیں،البتہ مریض جب غسل کرے تویہ دعاء پڑھ لے تو بہتر ہے۔